تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:57

سنگترہ ، وٹامن سی سے بھرپور پھل

اے آر وائی - سنگترہ مختلف اقسام کے وٹامنز حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سنگترےمیں وٹامنز اے، بی اور سی کی بڑی مقدار پائی جاتی اور اس کے جوس میں کیلوریز بھی کم ہو تی ہیں جو ہمارے دفاعی نظام کو بہتر بناتا ہے۔



سنگترہ انتہائی زودہضم پھل ہے اور اس کا استعمال ہر عمر کے لوگوں کے لیے مؤثر ثابت ہوتا ہے ۔سنگترہ جگر کی فعالیت کو بڑھادیتا ہے اور خون بھی پیدا کرتا ہے ۔ سنگترہ ہاضمے کو تقویت پہنچانے، معدے اور آنتوں کو فعال بناتا ہے۔ سنگترہ خون بھی صاف کرتا ہے ۔سنگترہ دانتوں کی تکلیف میں بھی موثر ہے ۔سنگترہ میں پایا جانے والا وٹامن سی انسانی جلد اور چہرے کوتروتازہ کرنے میں بہت مفید ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.