7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:33
کراچی سے اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی میں 15گھنٹے تاخیر
اے آر وائی - کراچی سے اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی تیرہ سے پندرہ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔ مسافروں نے رات کینٹ اسٹیشن پر گزاری۔
کراچی کینٹ اسٹیشن سے خیبرمیل، تیز گام ، ملت ایکسپریس اورکراچی ایکسپریس رات کو روانہ نہیں ہوسکیں اور وہ پندہ گھنٹے تاخیر کے بعد صبح روانہ ہوئیں۔
مسافروں میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر بھی شامل تھے۔ انجن نہ ہونے کے باعث بھارت جانے والی تھر ایکسپریس بھی روانہ نہ ہوسکی اور اسے صبح سات بجے روانہ کیاگیا۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار تھیں جس کے باعث کراچی سے تمام رات ٹرینیں روانہ نہیں ہوسکیں۔