7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:33
نوازشریف صوبائی کونسل کےاجلاس کوچھوڑکرچلےگئے
اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف بلوچستان کی صوبائی کونسل کے اجلاس کو نامزدگیوں پر اختلافات کے باعث چھوڑ کر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کونسل کا اجلا س جاری تھا کہ کارکنان کے درمیان نامزدگیوں پر اختلافات پید اہو گیا اور وہ آپس میں ہی لڑ پڑے۔اجلاس میں ہونے والی بد نظمی کے بعد نواز شریف اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔اجلاس کے ابتدائی سیشن میں سردار ثنا اللہ زہری اور سیکرٹری نصیب اللہ بازئی کو متفقہ طور پر مرکز ی رہنما تسلیم کر لیا گیا تھا۔