7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:42
پی آئی اے کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،مسافر محفوظ
اے آر وائی - بجلی گرنے کے باعث کراچی سے سیالکوٹ جانے والے پی آئی اےکے طیارےکو ہنگامی طور پر لاہور ائیرپورٹ پربحفاظت اتار لیاگیا۔
خراب موسم کے باعث پی آئی اے کی پرواز پی کے 396کو پر بجلی گرگئی جس سے طیارے کے ریڈار اور نویگیشن سسٹم نے کام چھو ڑدیا کنٹرول روم کی ہدایات پر کپتان نے انتہائی مہارت سے جہاز کی لینڈنگ لاہور ائیر پورٹ پر کی۔ طیارے میں سوار پچھتر مسافروں کو گاڑیوں میں بذریعہ سڑک سیالکوٹ روانہ کیا جائے گا۔