7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:42
گرفتاری کا خوف نہیں،جلسے میں واپسی کا اعلان کروں گا،مشرف
اے آر وائی - سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہےگرفتاری کا خوف نہیں، ہرقسم کی صورت حال کے لیے تیارہوں ،کسی سے سیکیورٹی کی ضمانت نہیں چاہیے،وطن واپس ضرور آؤں گا کراچی کے جلسے میں تاریخ کا اعلان کروں گا۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر کا کہناتھاکہ کسی کے کندھوں پربیٹھ کر پاکستان نہیں آنا چاہتا،ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے قانونی ٹیم کام کررہی ہے پرویز مشرف کا کہناتھاکہ عمران خان کے نظریات مجھ سے ملتے جلتے ہیں ان سے مفاہمت ہوسکتی ہےلیکن جوہاتھ ملائے اسی سے ہاتھ ملاتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سے الیکشن کے موقع پر بات ہوسکتی ہے کراچی سمیت پورے ملک کے مختلف حلقوں سے الیکشن لڑوں گا،اقتدارمیں آکر ضلعی نظام بحال کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اسرائیل کے خلاف ہیں اس لیے فی الحال اسے تسلیم نہیں کیا جاناچاہیے تاہم اس سے دوستی اور دشمنی کے درمیان کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔