تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:52

کراچی: پولیس مقابلے میں تحریک طالبان بلوچستان کا امیر ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران تحریک طالبان پاکستان بلوچستان کا امیر یاسین شاہ مارا گیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔



سی آئی ڈی پولیس کے مطابق شارع فیصل پر عسکری 4 کے قریب ٹیکسی سوار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو اس دوران مقابلہ ہوا۔ جس میں ملزم یاسین شاہ ماراگیا اور اسکا ساتھی قادر گرفتار ہوا جبکہ دو پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگئے ۔



پولیس کا دعویٰ ہے کہ مارے جانے والا ملزم کراچی میں دو فرنچائز پر ہونے والے حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا اورتحریک طالبان پاکستان بلوچستان کا امیرتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.