7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:6
شیری رحمان اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے امریکہ روانہ
اے آر وائی - پاکستان کی امریکہ کے لیے نا مزد سفیر شیری رحمان اپنی زمہ داریاں سنبھالنے کے لیے امریکہ روانہ ہو گئیں۔
نامزد سفیر نے روانگی سے قبل ایوان صدر میں مختلف اجلاسوں میں شرکت کی اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور و زیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نامزد سفیر کو امریکہ میں پاکستان کا موقف موثر طور پر واضح کرنے کی ہدا یا ت دیں۔
شیری رحمان کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی بنا پر دو طرفہ تعلقات خوشگوار بنانے پر کام کیا جائے۔شیری رحمان اٹھارہ جنوری کو امریکی صدر اوباما کو اپنی اسناد سفارت پیش کریں گی۔