تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:6

سیاسی رہنما فضول خرچی سے گریزکریں، الطاف حسین

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے پاکستان شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ حکمرانوں سمیت سیاسی و مذہبی رہنما فضول خرچی سے گریز کریں اور کفایت شعاری سے رقم بچا کرقومی خزانے میں جمع کرائیں۔



رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں انھوں نے فکرانگیز خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں جس بات کی تلقین کرتا ہوں اس پر پہلے خودعمل کرتا ہوں۔ اس بات کا حلفیہ اقرارکررہا ہوں کہ میں نے پانچ روز سے گوشت کھانا چھوڑ دیا ہے اور دال، سبزیوں پرگزارا کررہا ہوں۔



انھوں نے ایم کیوایم کے ذمے داران اورکارکنان سے اپیل کی کہ وہ بھی کفایت شعاری سے کام لیں اور رقم بچا کر فاقہ کش لوگوں کی مدد کریں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.