7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:24
واضح ہوگیا سازشوں کا نشانہ میں نہیں صدرزرداری ہیں،حسین حقانی
اے آر وائی - امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ میمو منصور اعجاز کی ذہنی اختراح ہے اور اس حوالے سے مصنوعی فضا پیدا کی جارہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں حسین حقانی کا کہنا تھا کہ میرا مؤقف سنے بغیر مجھ پر الزام لگایا گیا۔ میمو منصوراعجاز کا ذہنی اختراع ہے جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ چونکہ مقدمہ عدالت میں ہے اس لیے قانونی تفصیلات مین نہیں جاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستان کے مفاد کیلئے مقدمہ لڑا،ملکی نمائندگی کرنیوالے سفیرپراعتماد کرنا ضروری ہے، حسین حقانی نے کہا کہ وہ امریکی شہری نہیں اور کبھی کسی اورملک کی شہریت کیلئے درخواست نہیں دی وہ ہمیشہ پیپلزپارٹی کے وفاداررہے ہیں۔