تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:57

سرمایہ دارانہ نظام زوال کے مراحل میں داخل ہوچکا ہے،منورحسن

اے آر وائی - جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام زوال کے مراحل میں داخل ہوچکا ہے. سرمایہ دارانہ نظام عالمی سطح پر بے روز گاری اور غربت کا سبب بنا ہے ۔



وہ اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سرمایہ دارانہ نظام سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کا کہنا تھا کہ سرمایہ دارانہ نظام نے ہر دور میں طاقت کے حصول کیلئے جنگ کو ذریعہ بنایا ہے ۔



ان کا کہنا تھاکہ سرمایہ دارانہ سوچ کے تحت عراق اور افغانستان پر حملہ کیا گیا اور اب امریکہ افغانستان سے باعزت نکلنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام کے باعث امریکہ اور یورپی ممالک میں بھی غربت بڑھی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.