7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:33
نئے صوبے بنانا پاکستان توڑنے کے مترادف ہے، سندھ بچاؤ کمیٹی
اے آر وائی - سندھی قوم پرستوں کے اتحاد سندھ بچاؤ کمیٹی نے نئے صوبوں کو پاکستان توڑنے اور غداری کے مترادف قرار دیا ہے۔ کمیٹی کے کنونئر جلال محمود شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم کے گٹھ جوڑ سے ملک توڑنے کی سازش کی جارہی ہے۔ قومی اسمبلی میں نئے صوبوں پر بحث غیر آئینی ہے۔
انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ نئے صوبوں کے شوشے کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا سرائیکی صوبہ بنانے کا حق پنجاب اسمبلی اور ہزارہ صوبے کا حق خیبر پختوانخواہ اسمبلی کو حاصل ہے۔