تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:24

ماتحت عدلیہ کو فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے،چیف جسٹس

اے آر وائی - چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ ماتحت عدلیہ کی ضروریات کے مطابق فنڈ اور مستحق سائلین تک انصاف تک رسائی یقینی بنائی جائے۔



یہ بات انہوں نے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں انصاف تک رسائی فنڈ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان فنڈ کے درست استعمال کو یقینی بنائیں۔



اجلاس میں فنڈ کے درست استعمال کے لیے شہریوں، محقیقین اور بار کونسلرز سے تجاویز بھی طلب کرلی گئی۔اس کے علاوہ مالی سال دو ہزار گیارہ میں استعمال شدہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں چاروں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان، سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.