8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:33
پہاڑی علاقوں مٰیں برفباری،اشیاءخوردونوش کی قلت
اے آر وائی - ایبٹ آباد اور ہزارہ کے سیاحتی مقامات پر چار روز سےجاری برف باری کا سلسلہ آج موسم صاف ہوتے ہی تھم گیا تاہم برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جس کے باعث اشیاء خوردونوش کی قلت ہو گئی ہے۔
ایبٹ آباد ٹھنڈیانی روڈ، نتھیا گلی بکوٹ روڈ اور دیگر متعدد رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہیں اور بند سڑکوں کو کھولنے میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔اب تک ٹھنڈیانی میں ایک سے ڈیڑھ فٹ جبکہ نتھیا گلی میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔
برف باری کے باعث ان علاقوں کے مکینوں کو اشیائے خوردو نوش کی رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اکثر علاقوں میں پائپ لائنز بھی پھٹ گئی ہیں،حالیہ بر فباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔