8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:24
متحدہ کوہزارہ اورسرائیکی کے عوام سے ہمدردی نہیں،غلام بلور
اے آر وائی - ریلوے کے وفاقی وزیراورعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماغلام احمدبلورکاکہناہےکہ صوبوں کے قیام کا مطالبہ کرنے والے سندھ کی تقسیم کی بنیاد ڈال رہے ہیں،ایم کیوایم کوہزارہ اورسرائیکی کے عوام سے کوئی ہمدردی نہیں۔
پشاورمیں اپنی رہائش گاہ پراے آروائی نیوزسے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہزارہ اورسرائیکی کے بعدکراچی اورحیدرآبادکوملاکرسندھ میں نئے صوبے کے قیام کے لیے سپریم کورٹ جائے گی۔۔ان کا کہنا تھا کہ صدرزرداری منتخب صدرہیں انہیں غیرآئینی طور پر ہٹانےکی کوشش کی گئی توسندھ میں طوفان برپاہوگا۔غلام احمد بلور نے کہا کہ شمسی ائربیس اورنیٹوسپلائی کی بندش کے ردعمل میں میموگیٹ اسکینڈل امریکی ڈرامہ ہے۔