8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:42
ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنےکی پیش گوئی
اے آر وائی - موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنےکی پیشین گوئی کی ہےجبکہ گلگت بلتستان،کشمیر،اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،راولپنڈی،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے زیادہ تر میدانی علاقوں کے علاوہ سکھر ڈویژن میں اگلے چند روز کے دوران شدید دھندکاا مکان ہے۔
آج صبح کم سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اس کے علاوہ کالام میں منفی 11،قلات میں منفی دس ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منفی دو ،لاہور میں دو،کوئٹہ میں منفی آٹھ، مظفر آباد میں منفی ایک ،ملتان میں 03،کراچی میں 11،پشاور میں 02،گلگت میں منفی04،مری میں منفی05اور فیصل آباد میں 01 سینٹی گریڈ رہا۔