8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:6
نوازشریف کوچاپلوسوں سےدوررہنےکامشورہ دیاتھا،شجاعت حسین
اے آر وائی - مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مونس الہی نے ثابت قدمی سے عدالتوں کا سامنا کیا اور رہا ہوئے ۔ میاں نواز شریف کو چاپلوسی کرنے والوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا انہوں نے عمل نہ کیا۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مونس الہیٰ نے کہا تھا کہ خود عدالتوں کا سامنا کریں گے وہ باہر سے آئے اور مقدموں کا سامنا کیا۔ نواز شریف کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے میں میں کی جس کے سبب ان کو جانا پڑا پرویز مشرف کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی ہیں وطن واپس آئیں سو بسم اللہ۔