تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:43

لیاقت باغ کا جلسہ طے شدہ تھا، ناہید خان

اے آر وائی - پیپلز پارٹی کی سابق رہنما ناہید خان نے کہا ہے لیاقت باغ کا جلسہ طے شدہ تھا۔ اس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔



چکوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بینظیر کی پنڈی جلسے میں شرکت سے متعلق صدر کے بیان پر رد عمل میں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جتنا نقصان آصف زرداری نے پہنچایا ہے اتنا کوئی اور نہیں پہنچاسکتا۔



ان کا کہنا تھا جنھوں نے پی پی پی کے لئے قربانیاں دیں آج وہ پچھلی نشستوں پر بیٹھے ہیں اور جن کا پیپلز پارٹی سے دور کا تعلق نہیں تھا وہ آج اعلیٰ ایوانوں میں بیٹھے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.