تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:44

ایبٹ آباد: چار روز سے جاری برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند

اے آر وائی - ایبٹ آباد ہزارہ کے سیاحتی مقامات پر چار روز سےجاری برف باری کا سلسلہ آج موسم صاف ہوتے ہی تھم گیا تاہم برف باری کے نتیجے میں رابطہ سڑکیں بند ہیں ۔



ایبٹ آباد ٹھنڈیانی روڈ، نتھیا گلی بکوٹ روڈ اور دیگر متعدد رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہیں اور بند سڑکوں کو کھولنے میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔ اب تک ٹھنڈیانی میں ایک سے ڈیڑھ فٹ جبکہ نتھیا گلی میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے،برف باری کے باعث ان علاقوں کے مکینوں کو اشیائے خو ردو نوش کی رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اکثر علاقوں میں پائپ لائنز بھی پھٹ گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.