8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:7
بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت کل ہوگی
اے آر وائی - چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سر براہی میں سرپم کورٹ کا گیارہ رکنی بینچ کل سے بھٹو ریفرنس کیس کی دوبارہ سماعت کرے گا ۔
بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کا بنچ وفاق کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان سے گزشتہ سماعت پر انھیں جاری کیے گئے اظہار وجوہ کے نوٹس پر وضاحت طلب کریگا۔ گزشتہ سماعت پرچیف جسٹس نے کہا تھا کہ اس ریفرنس کی سماعت مکمل کی جائے گی اور یہ سماعت کسی اورمعاملے سے متاثر نہیں ہوگی۔