تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:53

پرویز مشرف کا چترال سے الیکشن لڑنے کا اعلان

اے آر وائی - کراچی میں مزار قائد پر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کے جلسے سے ویڈیو خطاب کے دوران اعلان کیا ہے کہ وہ اآئندہ الیکشن میں چترال سے انتخاب لڑیں گے ۔ مزار قائد پر منعقد ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا مقابلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے ۔



پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو تبدیلی کا فیصلہ کرنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ کر کشکول توڑ دیا تھا۔ ہمارے دور میں عام آدمی کی جیب میں پیسہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی ترقی کا انجن ہے ۔ میں نے پاکستان کو خوشحالی دی ۔



قبل ازیں آل پاکستان مسلم لیگ کے جلسے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں ۔ جلسہ گاہ میں شرکاء کیلئے تیس ہزار کرسیاں لگائی گئی تھیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کےفول پروف انتظامات بھی کئے گئے تھے ۔ دو پہر کے بعد سے ہی جلسے میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا۔ شام سے قبل ہی جلسے میں آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما بھی پہنچ چکے تھے۔ ،



ایس ایس پی کراچی ایسٹ خادم حسین کا کہنا ہے کہ باغ جناح میں اے پی ایل ایم کے جلسے میں ایک ہزار اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.