تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:6

عوام کی تائید سےدھڑلے سےحکومت کریں گے، وزیراعظم گیلانی

اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کنگزپارٹی والےسن لیں جب تک کنگ ہوگا جب تک ہی پارٹی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت نے صوبائی خود مختاری دی۔ اب صوبہ بھی دینگے۔ ملتان میں سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر خطاب میں وزیر اعظم گیلانی نےکہا کہ انقلاب پیپلزپارٹی ہی لائے گی، ملک کے دفاع کے لیے ہر قربانی دیں گے۔انہیں عوام کی تائید حاصل ہے۔



وزیراعظم نے کہا آئین توڑا گیا تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں وہ آئین کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ وزیراعظم گیلانی نے کہاجمہوری حکومت نے صوبائی خودمختاری دی،اب صوبہ بھی دیں گے۔ وزیراعظم کاکہناتھا کنگز پارٹی والے سن لیں جب تک کنگ ہوگا تب تک پارٹی ہوگی۔ وزیراعظم نے خوشخبر ی سنائی کہ ان کی حکومت چند ماہ میں بجلی اور گیس کا بحران ختم کردےگی۔ اپنی تقریر میں وزیراعظم نے ایک بار پھر کہاان کی حکومت کےخلاف چارسال سے سازشیں ہورہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.