تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:34

صدر کے تاریخی اقدامات سے ڈکٹیٹر دکانیں چمکا رہے ہیں،پی پی

اے آر وائی - ترجمان بلاول ہائوس نے کہا ہے کہ صدر زرداری کے تاریخی اقدامات سے ڈکٹیٹر اور ان کی باقیات ملک کے ہر حصے میں جلسے اور جلوس کر کے اپنی سیاسی دوکانیں چمکا رہے ہیں۔ جاری بیان میں ترجمان بلاول ہائوس اعجاز دورانی نے کہا کہ آج اور اس سے قبل ڈکٹیٹروں اور ان کے چیف پولنگ ایجنٹوں کی جانب سے کرائے پر منعقد ہونے والے جلسے اور جلوسوں سے پاکستان کی سالمیت، آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔



انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیموں اور لاوارثوں کو حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ وہ آزاد جمہوری فضاوٴں میں اپنی سیاسی دوکانیں چمکارہے ہیں۔ آئندہ انتخابات ڈکٹیٹروں اور ان کی باقیات کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ز

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.