تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:52

بھٹو ریفرنس:بنچ نا مکمل، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

اے آر وائی - سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کی سماعت بنچ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔



بنچ کے رکن جسٹس ناصر الملک کے والد کی وفات کے باعث گیارہ رکنی بنچ مکمل نہ ہوسکا جس کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی ۔سماعت کی آئندہ تاریخ کا تعین سپریم کورٹ آفس کرے گا گزشتہ سماعت میں وفاق کے وکیل بابر اعوان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ وضاحت پیش کریں کہ سپریم کورٹ کے جاری کردہ نوٹس پر ان کے تضحیک آمیز ردعمل کے باعث ان کی وکالت کا لائسنس کیوں نہ منسوخ کیا جائے۔اس معاملے کی سماعت بھی آئندہ تاریخ پر ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.