9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:7
ساہیوال:کار پر نا معلوم افراد کی فائرنگ، چار افراد جاں بحق
اے آر وائی - ساہیوال میں کار پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ ساہیوال کے قصبے نور شاہ میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی ۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ واقعےکے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔