9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:52
سوئس مقدمات پر خط نہ لکھنا بی بی کے ساتھ زیادتی ہے،نواز شریف
اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سوئس کیسسز پر خط لکھنے کو بے نظیر کی قبر کی توہین قرار دینا بی بی کے ساتھ زیادتی ہے ۔
انہوں نے میمو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کیخلاف سازش کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہونے چاہیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے منصور اعجاز کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے الزامات کا جواب دینے سے گریز کیا ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے وزیر داخلہ رحمن ملک کے کسی الزام کا جواب نہیں دینگے۔