9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:58
پرویز مشرف کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،رانا ثنااللہ
اے آر وائی - پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا کہ سری لنکن ٹیم حملے اور حساس ادارے کی عمارت کے باہر دھماکے کے ملزم ڈاکٹر عثمان کی رہائی کیلئے مذاکرات نہیں ہو رہے۔
یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا منصور اعجاز کو مکمل تحفظ کے ساتھ کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا موقع دیا جائے تاکہ میمو گیٹ اسکینڈل کے حقائق سامنے آسکیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ۔ ان پر جو الزامات ہیں ان کے تحت انہیں عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور عدالت کا فیصلہ سب قبول کریں ۔