9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:16
شاہ بھٹائی کاکلام امن،محبت،بھائی چارے کا پیغام ہے،الطاف حسین
اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کاپیغام امن، محبت،بھائی چارہ اور انسانیت دوستی ہے۔
سندھ کے عظیم صوفی شاعرحضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پراپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ شاہ لطیف نے اپنی صوفیانہ شاعری کے ذریعے لوگوں کوعشق حقیقی اورمعرفت کی طرف راغب کیا، نفرت وتشدد کی نفی کی اور انسانوں کو امن وبھائی چارے، محبت اوراحترام انسانیت کادرس دیا۔
الطاف حسین نے کہاکہ شاہ لطیف سے عقیدت کاتقاضہ یہی ہے کہ ان کے پیغام پر عمل کرتے ہوئے امن، محبت، بھائی چارے اورانسانیت دوستی کوفروغ دیا جائے۔