تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:43

ملک بھر میں سردی کی لہر آئندہ تین دن تک برقرار رہنے کا امکان

اے آر وائی - گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی اورمغربی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی حالیہ لہر آئندہ دو سے تین دن تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔



محکمہ موسمیات کے مطابق کالام اور زیارت کا درجہ حرارت منفی چودہ ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پارہ چنار میں منفی تیرہ اور کوئٹہ میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم کے سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔



پنجاب، خیبر پختونخواکے زیادہ تر میدانی علاقوں کے علاوہ سکھر ڈویژن میں بھی اگلے چند روز کے دوران صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.