تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:52

الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا

اے آر وائی - الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹ کا حق دے دیا ہے۔ الیکش کمشین کا اعلی سطحی اجلاس چیف الیکشن کمشنر حامد علی مرزا کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کے حوالے سے نادرا حکام نے بریفنگ دی۔



اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور سیاسی جماعتوں کے انتخابی اخراجات پر قابو پانے کے لیے فیڈرل بیورو آف ریونیو اور متعلقہ محکموں کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں ، میڈیا اور انتخابات کے دوران مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.