9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:25
نواز شریف آمریت کی طرز پر سیاست چاہتے ہیں، پرویز الہی
اے آر وائی - مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نوازشریف پارٹی میں آمریت کی طرز پر سیاست چاہتے ہیں، ان سے اختلافات کرنے والے اب کھل کر سامنے آ رہے ہیں ۔
لاہور میں چکوال کی اہم شخصیات سے گفتگو میں چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست صرف وزیراعظم کے منصب کیلئے ہے ۔ وہ پارٹی میں کوئی دوسرا ایسا فرد نہیں چاہتے جو ان کی رائے سے اختلاف کرے یہی وجہ ہے کہ آج عزت بچانے کیلئے لوگ ن لیگ سے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں۔
اس موقع پر سابق نائب ناظم چکوال سردار امجد الیاس نے تحریک انصاف جبکہ سابق تحصیل ناظمین نے ن لیگ چھوڑ کر مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔