تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 21:25

تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں دہشتگردوں کیخلاف متحد ہوجائیں، الطاف حسین

جیو نیوز - لندن........ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایسالگ رہاہے کہ میرے بچے مجھ سے چھین لیے گئے، وزیراعظم تمام سیاسی اورمذہبی جماعتوں کی گول میز کانفرنس طلب کریں، تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں دہشت گردوں کےخلاف متحد ہوجائیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پشاور میں آرمی اسکول پر دہشتگرد حملے نے خون کے آنسو رلا دیا ہے، اس دہشتگرد حملےسے سبق سیکھنے چاہییں، حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث دہشت گرد اسکول میں داخل ہوئے۔ الطاف حسین نے کہا کہ نظریہ اپنا اپنا ہوتا ہے لیکن کسی کتاب میں یہ نہیں کہ اپنی مرضی کی شریعت نافذ کرو، دہشت گردوں کےبڑھتےہوئےقدموں کو روکنے کے لیے اس وقت قومی طورپرمتحد ہونےکی ضرورت ہے، تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں مسلح دہشت گردوں کےخلاف اکٹھی ہوجائیں، وزیراعظم تمام سیاسی اورمذہبی جماعتوں کی گول میزکانفرنس طلب کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.