23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:35
پشاور دہشت گردی:وزیراعظم کو بھارتی ہم منصب کا فون
جیو نیوز - اسلام آباد........وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے فون کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور میں دہشت گردی کے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعے میں معصوم بچوں کی جانیں گئیں، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہوں، بے گناہوں کی موت پر غمگین ہوں، غم کے اس موقع پر پاکستان کے کچھ کام آسکوں تو خوشی ہوگی۔