تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:35

پشاوردہشتگردی میں شہید ایک پروفیسر ،7طلباء کا تعلق چارسدہ سے تھا

جیو نیوز - چارسدہ..........پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے ایک پروفیسر اور 7طلباء کا تعلق چارسدہ سے ہے جن میں دو، دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں میں کرنل سکندر کے بیٹے حیات اللہ، نویں جماعت کے طالب علم ننگیال احمد ،ان کے چھوٹے بھائی اور آٹھویں جماعت کے طالب علم صبور احمد اور حمزہ کا تعلق تحصیل چارسدہ کے علاقے تورنگ زئی سے تھا جبکہ عزیر احمد کا تعلق شب قدر شہر جبکہ نویں و دسویں جماعت کے طالب علم دو سگے بھائی سیف اللہ اور نوراللہ کا تعلق تحصیل شب قدر کے علاقے یاغی بند کانگڑہ سے تھا۔ دہشت گردوں کے حملے میں شہید پروفیسر نواب علی چارسدہ شہر میں پرانا بازار کے رہائشی تھے۔ تمام سات بچوں اور پروفیسر نواب علی کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچادی گئی ہیں۔ پروفیسر کی نماز جنازہ صبح 9بجے اور تورنگ زئی سے تعلق رکھنے والے چار بچوں کی نماز جنازہ صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔ مٹہ مغول خیل کے عزیر احمد کی نمازجناہ صبح گیارہ بجےجبکہ یاغی بند کانگڑہ کے رہائشی دو سگے بھائیوں سیف اللہ اور نوراللہ کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.