23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:35
سانحہ پشاور :پیپلزپارٹی کا تین روزہ ملک گیر سوگ کا اعلان
جیو نیوز - کراچی........ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سانحہ پشاور کے سوگ میں تین روزہ ملک گیر سوگ کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیوں کو معطل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پارٹی کے تمام کارکنان کو یہ بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر صوبے بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور اس دوران صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ شرجیل انعام میمن نے سانحہ پشاور کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اس افسوس ناک گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہے۔