تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:51

پشاورکے مقامی تھانہ میں اسکول حملہ کا مقدمہ درج

جیو نیوز - پشاور .....پشاورکے مقامی تھانہ میں اسکول حملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ میں دہشت گردی،قتل اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کئے گئے ہیں۔وارسک روڈ پر آرمی پبلک اسکول میں گزشتہ روز ہونے والے واقعہ کی رپورٹ کاونٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پولیس اسٹیشن میں پولیس کی جانب درج کر لی گئی ہے۔ مقدمہ میں دہشت گردی،قتل اقدام قتل کے تحت دفعات درج ہے۔ رپورٹ کے مطابق جان بحق افراد کی تعداد 141اور زخمی افراد کی تعداد 130 بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے لئے باقاعدہ ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.