تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 1:12

جوڈیشل کمیشن کہے دھاندلی نہیں ہوئی تو تسلیم کرلینگے، عمران خان

جیو نیوز - پشاور......... چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پشاور سانحے کی وجہ سے یہ لازم تھا کہ ہم سب اکٹھے ہوجائیں، حکومت سے اختلافات ذاتی انا کے لیے نہیں ہیں، پارلیمنٹ میں بیٹھی تمام جماعتیں متفق ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی، جوڈیشل کمیشن اگر کہہ دے گا کہ دھاندلی نہیں ہوئی تو تسلیم کرلیں گے۔ پشاور میں قومی سیاسی جماعتوں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ اختلافات اپنی جگہ،دہشتگردی کے خلاف سب اکٹھے ہیں، میاں صاحب جب اسپتال میں میرے پاس آئے تھے تب بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اتفاق کیا تھا، کوئی بھی ادارہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تنہا نہیں جیت سکتا، اسلام آباد دھرنے میں سانحہ پشاور کے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام قومی جماعتیں متحد ہیں، جس طرح بچوں کو مارا گیا ہے، اس کے خلاف سب کو اکھٹا ہونا پڑے گا، یہاں سے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کیلئے جارہا ہوں، وہاں غائبانہ نمازجنازہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.