تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 1:12

ہماری سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی:افغان صدر

جیو نیوز - کابل..........افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے افغان دارالحکومت کابل کا دورہ کیا۔ افغان صدر، ایساف کمانڈر سے ملاقات میں سانحہ پشاور سے متعلق اہم انٹیلی جنس معلومات افغان حکام تک پہنچائی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کابل پہنچے تو افغان صدر اشرف غنی اور ایساف کمانڈر جان ایف کیمبل سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں پاک افغان سرحدی امور زیر بحث آئے۔ ملاقات میں پشاور سانحے سے متعلق اہم انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔ افغان صدر نے دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے تعاون کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کو کسی صورت پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں میں تعاون اور مدد کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ ایساف کمانڈر جان ایف کیمبل نے بھی آرمی چیف کو اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.