24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 1:28
وزیراعظم بہتر نظام حکومت کیلئے نئے صوبوں کا اعلان کریں، الطاف حسین
جیو نیوز - لندن........ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم بہترنظام حکومت چلانے کیلئے فوری طور پرنئے صوبے بنانے کا اعلان کریں، سندھی اور اردو بولنے والے ملکرسندھ میں رہنا چاہتے ہیں،ہم لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے، ملک میں نئے چھوٹے چھوٹے صوبے بنائیں جائیں، اتنا بڑا ملک 4 وزرائے اعلیٰ سے نہیں چل سکتا۔ الطاف حسین نے کہا کہ سزائے موت پر عمل پہلے طالبان دہشتگردوں کے خلاف کیا جائے، اصل پھانسی کے حقدار کو ہی تختہ دار پر چڑھانا ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ سے کہتا ہوں کہ شہری علاقوں سے بھی پولیس اہلکاروں کو بھرتی کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معصوم بچوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینا، ملک میں جبری شریعت نافذ کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں، وزیر اعظم کے اجلاس کی پہلی بریفنگ میں طالبان کا نام نہیں لیا گیا،ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم کیا دہشتگردوں کے خلاف زمین کو تنگ کرتےہیں کہ نہیں، اگرایک بھی غلط فیصلہ کیا گیا تو ہم 100 دن دھرنا دینے والوں میں سے نہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ علما کمیٹی اور اے پی ایم ایس او کی بھی دوبارہ تنظیم نو کرونگا، پہلے رابطہ کمیٹی کی تنظیم نو کروں گا، لیبر کمیٹی اور خواتین ونگ کی بھی تنظیم نو کروں گا، جو پیسے بنا کرسمجھتے ہیں کہ وہ آرام سے رہ سکیں گے،انھیں آرام سے رہنے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ میں سسٹم کو صحیح کرنا چاہتا ہوں، کیاکارکن چاہتےہیں کہ تنظیم کوگندےلوگوں سےپاک کرنیکاعمل بندکردوں،پوش علاقوں کے رہائشیوں کو الارم سسٹم اور چوکیداری سسٹم بنانا ہوگا، ہمیں خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ بنانا ہوگا، کہیں ایسا نہ ہو کہ آرمی پبلک اسکول جیسا واقعہ دوبارہ ہو، اگر آپ نے میری باتوں پر توجہ نہ دی تو خدانخواستہ آپ محفوظ نہیں رہینگے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے مشتبہ افراد پر نظر رکھنی ہوگی، چوکیداری سسٹم کو بنانا ہوگا، برطانیہ سمیت تمام بڑے ممالک میں چوکیداری سسٹم رائج ہے۔