24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 1:28
آرمی چیف کی دورۂ افغانستان پروزیراعظم کوبریفنگ
جیو نیوز - پشاور.........آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغانستان کےدورےکےبعدوطن واپس پہنچ گئے۔وطن پہنچنے کے بعد انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سےملاقات کی ہے۔ آرمی چیف راحیل شریف نے دورہ افغانستان میں ملاقاتوں پر وزیراعظم نواز شریف کو بریفنگ دی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغان حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں اہم اطلاعات شیئرکیں،دہشت گردجہاں جائیں گےان کاخاتمہ کیا جائے گا۔