24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 2:0
اسکول پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملافضل اللہ سمیت 16 افراد شامل
جیو نیوز - پشاور.......پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کی منصوبہ بندی پاک افغان سرحدی علاقے میں ہوئی۔پولیس کے مطابق منصوبہ بندی کیلئے منعقدہ اجلاس میں ملافضل اللہ سمیت 16افراد شریک ہوئے،منصوبہ بندی میں سربراہ کالعدم تحریک طالبان شمالی وزیرستان حافظ گل بہادر، سربراہ لشکراسلام منگل باغ اوراس کابیٹابھی شامل تھا، ملافضل اللہ، شیخ حقانی،حافظ دولت،قاری سیف اللہ نے حملے کا فیصلہ کیا، خودکش بمباروں کو خیبرایجنسی کے علاقے باڑا میں تربیت دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آوروں میں ابوذر، عمر، عمران، یوسف،قاری، عزیر اور چمنے نام کے دہشت گرد شامل تھے، ساتوں خودکش حملہ آوروں کو سیکیورٹی فورسزنےآپریشن میں ہلاک کیا،منصوبہ بندی کرنے والوں کاتعلق باجوڑ،شمالی وزیرستان،اورکزئی اورصوابی سے ہے۔