تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:5

دہشتگردی کے قیدیوں کی سزائےموت پرعملدرآمد کیلئے کارروائی شروع

جیو نیوز - اسلام آباد........دہشت گردی کے قیدیوں کی سزائےموت پر عملدرآمد کے لیے کارروائی شروع ہوگئی۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ نے وزیراعظم ہاؤس کو اس حوالے سے سمریاں بھیجنا شروع کردیں،دہشت گردی میں ملوث سزائےموت کےقیدیوں کی سزاپرعملدرآمدشروع کیاجارہاہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً 400سے زائد سزائے موت کے قیدی ایسے ہیں جن کی سزاؤں پر عملدرآمد رکا ہوا تھا،وزارت داخلہ کی سمری وزیراعظم ہاؤس سےمنظوری کے بعد ایوانِ صدر جائے گی،صدرمملکت کے دستخط کے بعد سزائے موت کی سمری متعلقہ صوبے کو بھیجی جائے گی،صوبے سزائے موت کی سمری سیشن جج کو بھیجیں گے جہاں سے پھانسی کے بلیک وارنٹ جاری ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.