24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:5
چنیوٹ میں سینئرنائب صدرکےقتل پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
جیو نیوز - کراچی..........متحدہ قومی موومنٹ چنیوٹ کے سینئر نائب صدر اصغر عباس جعفری کے قتل پر رابطہ کمیٹی نے مذمت کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رہنماؤں کے قتل میں ملوث کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا،قاتلوں کی گرفتاری کے لیےپنجاب حکومت کی کارکردگی خانہ پوری تک محدودہے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ کارکنان اور ذمےداران کےقتل میں ملوث دہشت گردوں کولگام دی جائے۔