24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:5
وزارت داخلہ نےممکنہ دہشت گردحملوں کا الرٹ جاری کردیا
جیو نیوز - اسلام آباد.........وزارت داخلہ نےممکنہ دہشت گردحملوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے دہشت گردوں کی جانب سےممکنہ حملوں کاالرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے اسلام آباد، ملتان، کراچی اور لاہور میں آرمی پبلک اسکولوں پر ممکنہ حملوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔