24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:5
آرمی اسکول میں نویں جماعت کے تمام طلبہ شہید، صرف ایک طالبعلم بچا
جیو نیوز - پشاور.........آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں نے 132 گھرانوں سے ان کے لال چھین لیے،اسکول میں نویں جماعت کے تمام طلبہ شہید ہوگئے، صرف ایک طالب علم داؤد اسکول نہ جانے کی وجہ سے محفوظ رہا۔ داؤد کی تصویر انٹر نیٹ پر گردش کررہی ہے،اس کی تصویر دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں اس کے ہم جماعتوں کے بارے میں سوچ کر دھندلارہی ہیں،لوگ داؤد کی درازی عمر اور اس کے ساتھیوں کیلئے دعا کررہے ہیں۔