24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:5
شہبازشریف کا دھرنا ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم
جیو نیوز - لاہور........پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔لاہورسے جاری بیان میں شہبازشریف نے کہا عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے، پاکستان ہم سب کا ہے اور مل کر ہی اسے بچائیں گے۔ ان کا کہناتھاکہ اتحاد کی قوت سے ہدہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے مسائل سے نجات پائی جاسکتی ہے،دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔