24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:53
دھند کے باعث لاہورایئرپورٹ پرمتعددپروازیں منسوخ
جیو نیوز - لاہور......پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔ دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ کو بھی پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور لاہور آنے والی 2 غیرملکی پروازوں کو کراچی اوراسلام آباد موڑ دیاگیا ۔ ادھر حد نگاہ صفر ہونے پر لاہور سے پنڈی بھٹیاں اور موٹروے سے فیصل آباد جانے والے راستے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔موٹروے حکام نے ڈرائیور وں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔