تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:36

17قیدیوں کی سزائے موت کی اپیلیں مسترد

جیو نیوز - کراچی.......وزیراعظم کی منظوری کے بعد دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد ہونا باقی ہے۔ ملک بھر سےسزائے موت کے 17 قیدیوں کی اپیلیں مستر د کردی گئیں ۔حکومتی ذرائع کے مطابق دس مجرموں کا تعلق پنجاب ،6 کا سندھ اور ایک کا خیبر پختونخوا سے ہے ۔وزیراعظم پاکستان نے گزشتہ روز دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کےلیے سزائے موت سے پابندی ہٹانے کی منظور ی دی تھی اور اس حوالے سے قانونی کارروائی کا آغاز ہوگیاہے ۔ وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر نے کہاہے کہ دہشت گردوں کوپھانسی دینے سے جی ایس پی اسٹیٹس متاثر نہیں ہوگا، یورپی یونین اوردیگرممالک دہشتگردی کےخاتمے کےلئے تعاون کوتیار ہیں۔ سزائے موت پر پابندی یورپی یونین کے دباؤ پر عائد کی گئی جس کی وجہ سے عدالتوں سے سزائے موت سنائے جانے کے باجود مجرموں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا جاسکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.