24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:36
پھانسی کی سزاپر عملدرآمد معطل کرنےکیخلاف کیس کی سماعت
جیو نیوز - لاہور.......لاہور ہائیکورٹ میں پھانسی کی سزاپر عملدرآمد معطل کرنےکیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نےوفاقی اور صوبائی حکومتوں سے3ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔لاہورہائیکورٹ کےجسٹس محمود مقبول باجوہ نے پھانسی کی سزاپر عملدرآمد معطل کرنےکے خلاف درخواست کی سماعت کی، درخواست گزارنے مؤقف اختیارکیاکہ پھانسی کی سزا پر عمل درآمد معطل کرنے سےجرائم اور دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے ،حکومت کو اختیار حاصل نہیں کہ وہ سزائے موت پر عملدرآمد روکے،درخواست میں استدعاکی گئی کہ دہشت گردوں کو دی جانے والی سزائےموت پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا جائے،عدالت نےوفاقی اور صوبائی حکومتوں سے3ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔