24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:36
تین شہروں میں ٹریفک حادثات ،10افرادجاں بحق
جیو نیوز - کراچی.......منڈی بہاؤالدین ،سرگودھا اورلکی مروت میں ٹریفک حادثات میں 10افرادجاں بحق ہوگئے ،پڈعیدن میں ملت ایکسپریس بھی حادثے کا شکارہوئی تاہم ٹرین حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق حادثہ قادر آباد کے علاقے سیدا میں پیش آیا ، مسافر وین اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے،حادثے کے نتیجے میں 4افراد موقع پر جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو پھالیہ کے تحصیل میونسپل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے،ادھرلکی مروت کےعلاقے گل باز دہکان کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافربس اورڈمپر میں تصادم سے چارافرادجاں بحق اورتین زخمی ہوگئے ،سرگودھا کے نواحی علا قہ میں تیز رفتار ٹر ک اور مسافرگا ڑ ی میں تصا د م کے باعث 2 افراد جا ں بحق اور4 شد ید زخمی ہو گئے زخمیو ں کو طبی امدا د کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا پہنچا دیا گیا ۔ادھرپڈعیدن کے قریب کراچی سے فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس کا انجن اور 3بو گیاں پٹری سے اتر گئیں،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔