24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:36
پشاور : افغان کیمپوں او ر نواحی علاقوں میں حساس اداروں کا کریک ڈاؤن
جیو نیوز - پشاور.......پشاورکے آرمی پبلک اسکول پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔پشاور کے افغان کیمپوں او ر نواحی علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔دھماکے کی تحقیقات کےلیے انویسٹی گیشن اور فارنزک ٹیمیں اسکول سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں ۔ تفتیشی ٹیم اور فرانزک ٹیم نے متاثرہ اسکول کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کئے۔ پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم کے ہمراہ خصوصی فرانزک ٹیم نے متاثرہ اسکول کا دورہ کیا۔ مختلف مقامات سے شواہد اکٹھے کئے۔ اس سے قبل تفتیشی ٹیم نے عینی شاہدین سے بھی ملاقات کی اور بیانات ریکارڈ کئے۔ حملے کی تفتیش انسداد دہشت گردی کی خصوصی ٹیم کررہی ہے۔ جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس اور حساس اداروں کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مہاجر کیمپوں اور کچی آبادیوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چند مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ جن کے بارے میں شبہ ہے کہ انہو ں نے اسکول پر حملہ کرنے والوں کی معاونت کی ہے۔